بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

ایران کی متحدہ عرب امارات کو سخت وارننگ، دشمن ممالک سے تعاون ختم کرنے کا مطالبہ

06 مئی, 2026 09:05

ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ابوظہبی دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات پر امریکہ اور دیگر مخالف قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔

تہران کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی جانب سے غیر ملکی فوجی اڈوں کی میزبانی اور ایران مخالف اقدامات پڑوسی ممالک کے حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایران نے ان دعوؤں کو بھی مسترد کر دیا کہ اس نے امارات پر میزائل یا ڈرون حملے کیے ہیں، اور واضح کیا کہ اس کے تمام فوجی اقدامات صرف امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی نوعیت کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای پر مبینہ ایرانی حملے، برطانیہ، فرانس سمیت عالمی طاقتوں کی شدید مذمت

دوسری جانب، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو ایرانی ڈرونز اور میزائلوں سے بچانے کے لیے اپنا جدید ترین لیزر ڈیفنس سسٹم آئرن بیم اور نگرانی کا نظام اسپیکٹرو فراہم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ان ہتھیاروں کے ساتھ درجنوں اسرائیلی فوجی اہلکار بھی امارات پہنچ چکے ہیں تاکہ ان سسٹمز کو چلا سکیں۔

تہران نے اس اسرائیلی موجودگی کو اپنی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی ضروری اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

ایرانی حکام نے امارات پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار بننے کے بجائے علاقائی استحکام پر توجہ دے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔