بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

نئی آٹو پالیسی؛ گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

05 مئی, 2026 13:11

حکومت نے آٹو سیکٹر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے نئی پالیسی اور بجٹ اقدامات پر کام تیز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی قیمتیں کم کرنا ہے تاکہ عام شہری آسانی سے ٹرانسپورٹ خرید سکیں۔

 حکام کے مطابق نئی آٹو پالیسی جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔ اس پالیسی میں آٹو سیکٹر پر عائد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجاویز شامل ہیں۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت مختلف مراحل میں ڈیوٹی کم کی جائے گی تاکہ درآمدی اور مقامی گاڑیوں کی قیمتیں نیچے آ سکیں۔

پالیسی میں ماحول دوست گاڑیوں پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ بیٹری الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ان کے پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بھی کم کر کے 9 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اسمبلڈ یونٹس پر 10 فیصد ڈیوٹی تجویز کی گئی ہے۔ سی کے ڈی کٹس پر بھی 5 سے 10 فیصد کے درمیان ڈیوٹی لگانے کی بات کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کو کچھ ڈیوٹی شرائط سے چھوٹ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومتی حکمت عملی کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے لیے درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو بھی فائدہ ہو اور قیمتیں بھی کم ہوں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔