اس جمعہ کو پیٹرول کی قیمت کیا ہوگی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

What will be the petrol price this Friday? Big news has emerged
آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان کم ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان کم ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ قیمتیں یا تو موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی یا معمولی رد و بدل دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے یکم مئی کو رواں ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 400 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو اس فیصلے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی 2026 سے پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ۔ قیمتوں میں اس اضافے نے عوام پر مزید مالی دباؤ ڈال دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جو تقریباً 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











