بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

06 مئی, 2026 12:11

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تاریخی تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ایک ایسا طوفان آیا ہے، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار بیانوے پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تاریخ ساز دلچسپی، اپریل میں 24 ہزار نئے اکاؤنٹس کا اضافہ

اس بڑی چھلانگ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار آٹھ سو پینتیس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اضافہ پاکستان کی معاشی تاریخ کے چند بڑے ترین روزانہ اضافوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور انڈیکس سات سو تریانوے پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سات سو بیالیس پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے گزشتہ تمام مثبت رجحانات کو مات دے دی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔