جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

آپ کو بجلی کے بل میں ماہانہ کتنے روپے سبسڈی مل رہی ہے؟ چیک کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

08 مئی, 2026 10:00

بجلی صارفین کیلئے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے اب ماہانہ بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی تفصیلات آسانی سے معلوم کی جا سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن پاکستان نے بجلی کے بلنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے یہ نیا نظام متعارف کروایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو یہ واضح طور پر معلوم ہو سکے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اس سے بلنگ کے نظام میں بہتری اور شفافیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں نے مرحلہ وار بلوں پر کیو آر کوڈ شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب صارفین کو اپنے بجلی کے بل پر موجود کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ایک آن لائن لنک کھلے گا جہاں صارف اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکے گا اور اپنی سبسڈی کی تفصیل دیکھ سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کا بنیادی مقصد مستحق اور کم آمدنی والے صارفین کی درست نشاندہی کرنا ہے۔ تاکہ بجلی کی سبسڈی صرف انہی گھروں تک پہنچے جو واقعی اس کے حق دار ہیں۔ اس سے غیر ضروری یا غلط استعمال کو بھی روکا جا سکے گا۔

وزارتِ توانائی نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام سبسڈی ختم کرنے کیلئے نہیں ہے۔ بلکہ اس کا مقصد صرف نظام کو مزید بہتر اور شفاف بنانا ہے۔ حکام کے مطابق عوامی پیسوں کے درست استعمال کو یقینی بنانا اس اقدام کی بنیادی وجہ ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔