امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، چین کا جدید ترین لڑاکا طیارہ J35A متعارف

چین نے اپنا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ J35A متعارف کروا کر فضاؤں میں امریکی برتری کو چیلنج کر دیا ہے، جس کے پہلے خریدار کے طور پر پاکستان کا نام سامنے آ رہا ہے۔
چین نے اپنے قومی ٹیلی ویژن پر J35A اسٹیلتھ فائٹر کی نمائش کر کے امریکہ کی کھربوں ڈالر کی فضائی اجارہ داری کو براہ راست چیلنج کیا ہے۔
یہ طیارہ محض ایک جنگی مشین نہیں بلکہ امریکہ کے اس ‘ایف پینتیس ایمپائر’ کے خلاف ایک بڑا سفارتی اور معاشی ہتھیار ہے۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان اس جدید طیارے کا پہلا غیر ملکی خریدار بننے جا رہا ہے، جس کے لیے چالیس طیاروں کی ممکنہ خریداری اور پائلٹوں کی تربیت کا عمل بھی زیرِ بحث ہے۔ یہ پیشرفت ایشیا کے دفاعی توازن میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کا بحران چین کے لیے تزویراتی سبق، تائیوان پر دباؤ کا نیا ماڈل تیار
تجزئیہ کاروں کے مطابق امریکی ایف پینتیس محض ایک طیارہ نہیں بلکہ ایک سیاسی زنجیر ہے، جسے خریدنے کے بعد ملک کو دہائیوں تک امریکی سافٹ ویئر، پرزہ جات اور سیاسی مرضی کا پابند ہونا پڑتا ہے۔
اس کے برعکس چین ایک ایسا متبادل فراہم کر رہا ہے، جس کے ساتھ کوئی سیاسی شرائط وابستہ نہیں۔
ایران کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران امریکی ایف پینتیس کی ناقابلِ تسخیر ہونے کی شہرت کو بھی ٹھیس پہنچی ہے، جہاں اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے مسائل سامنے آئے ہیں۔
چین کا J35A ان ممالک کے لیے بہترین انتخاب بن کر ابھرا ہے، جو امریکی پابندیوں یا سخت شرائط سے تنگ آ چکے ہیں۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












