ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی!!! فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

09 مئی, 2026 12:35

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو کر 493662 روپے پر آ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جو 343 روپے کم ہو کر 423235 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 12 روپے کمی سے 8,513 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 10 روپے کمی سے 7,298 روپے میں کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 4713 ڈالر پر ٹریڈ ہوا اور اس میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی 80.29 ڈالر فی اونس رہی جس میں 0.12 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔