ایران نے اپنا جواب پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دیا

تہران نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے دی گئی تجویز پر اپنا باقاعدہ جواب پاکستانی ثالث کے ذریعے واشنگٹن کو پہنچا دیا ہے۔
ایران نے خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے امریکی تجویز پر اپنا باقاعدہ جواب جمع کرا دیا ہے۔
تہران کی جانب سے یہ اہم پیغام پاکستانی ثالث کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اس جواب میں امن عمل کے حوالے سے ایران کے نکتہ نظر کو بیان کیا گیا ہے، تاہم فی الوقت ان شرائط یا نکات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں، جن پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صبر ختم ہو چکا، ایرانی جہازوں پر جارحیت ہوئی تو امریکہ پر حملہ کرکے جواب دیں گے، ایران
دوسری جانب اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر مائیک والٹز نے ایک انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف انتہائی دوٹوک ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے اپنی سرخ لکیریں واضح کر دی ہیں۔ اس سفارتی گہما گہمی کے بیچ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا ایک سخت بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا اور مذاکرات کا مطلب ہرگز پسپائی یا ہتھیار ڈالنا نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











