اسٹیٹ بینک نے اپریل 2026 کے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے

State Bank Good News
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2026 کے دوران ترسیلات زر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 3.5 ارب امریکی ڈالر وطن بھیجے گئے۔
یہ رقم اپریل 2025 کے مقابلے میں 11.4 فیصد زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترسیلات زر کے رجحان میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم مارچ 2026 کے مقابلے میں اپریل میں 7.6 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ یعنی جولائی سے اپریل 2026 تک مجموعی طور پر 33.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 31.2 ارب ڈالر تھا۔
ملکوں کے لحاظ سے تفصیل کے مطابق اپریل 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو 840 ملین ڈالر رہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 734.7 ملین ڈالر جبکہ برطانیہ سے 563.7 ملین ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔ اسی طرح امریکا سے اپریل کے دوران 317.6 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










