پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے تعمیرات، صحت، آئی ٹی اور دیگر کئی شعبوں میں ہزاروں آسامیاں دستیاب

11 مئی, 2026 14:14

سعودی عرب میں نوکری کیلئے آج ہم آپ کو 12 بہترین جاب ویب سائٹس سے متعارف کروا رہے ہیں جو سعودی عرب کے مختلف شہروں جیسے ریاض، جدہ اور دمام میں ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

سعودی مارکیٹ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز میں آن لائن جاب پورٹلز شامل ہیں۔ مثال کے طور پر Bayt.com مشرقِ وسطیٰ کا بڑا جاب نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں ہزاروں نوکریاں روزانہ اپڈیٹ ہوتی ہیں۔

 اسی طرح Naukrigulf خلیجی ممالک میں مقبول ہے اور آئی ٹی، کنسٹرکشن اور دیگر شعبوں میں مواقع فراہم کرتا ہے۔ تجربہ کار افراد کے لیے GulfTalent ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جہاں تصدیق شدہ آسامیاں دستیاب ہوتی ہیں۔

پروفیشنل نیٹ ورکنگ کے لیے LinkedIn بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہاں نہ صرف جابز ملتی ہیں بلکہ براہِ راست ریکروٹرز سے رابطہ بھی ممکن ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں مقامی سطح پر استعمال ہونے والا ایک پلیٹ فارم Mihnati بھی ہے جو مختلف شعبوں میں نوکریاں فراہم کرتا ہے۔

 اسی طرح عالمی سطح پر معروف سرچ انجن Indeed مختلف ویب سائٹس سے جابز اکٹھا کر کے ایک جگہ دکھاتا ہے۔

مزید پلیٹ فارمز میں Tanqeeb شامل ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارمز جیسے Foundit اور Qureos بھی اسمارٹ جاب میچنگ اور آن لائن انٹرویو جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ریموٹ کام کے لیے FlexJobs ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔

اسی طرح CareerJet مختلف ذرائع سے نوکریاں تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مقامی اشتہارات کے لیے Expatriates.com بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نوکری حاصل کرنے کے لیے صرف ویب سائٹ کا انتخاب کافی نہیں۔ مکمل اور اپڈیٹ پروفائل بنانا ضروری ہے۔ ہر درخواست کے مطابق سی وی تیار کریں۔ جاب الرٹس آن رکھیں تاکہ نئی آسامیاں فوری معلوم ہو سکیں۔ کمپنی کے بارے میں تحقیق کریں۔ کسی بھی قسم کی غیر ضروری فیس سے بچیں۔ ایک سے زیادہ پلیٹ فارم استعمال کریں تاکہ مواقع بڑھ سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔