عام امریکی مہنگائی کا شکار مگر صدر ٹرمپ کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

ایران جنگ نے عام امریکیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت میں حیرت انگیز طور پر اربوں ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی جریدے فوربس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی دولت ساڑھے چھ ارب ڈالر کی سطح کو چھو رہی ہے۔
یہ اعداد و شمار 2024 کے مقابلے میں انتہائی حیران کن ہیں، جب ان کے اثاثے محض دو ارب تیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں دوسری بار صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی دولت میں برق رفتاری سے اضافہ ہوا اور صرف ایک سال کے دوران ان کے اثاثے پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا ٹرمپ پر دباؤ، اسرائیل امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ نہیں چاہتا، سابق اسرائیلی فوجی عہدیدار
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی دولت میں اس بے تحاشہ اضافے کی سب سے بڑی وجہ ان کے کرپٹو کرنسی کے منصوبے ہیں، جنہوں نے وائٹ ہاؤس میں ان کی واپسی کے بعد زبردست منافع بخش نتائج دیئے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک طرف جہاں عام امریکی شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرول کے بحران سے نبرد آزما ہیں، وہیں صدر اور ان کا خاندان ان معاشی مشکلات سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتا ہے۔
تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک جنگی حالات کی وجہ سے معاشی بوجھ تلے دب رہا ہے، جبکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی شخصیات کے ذاتی اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ امریکی عوام کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










