آسٹریلیا میں روزگار کے مواقع؛ پاکستانی اپلائی کیسے کریں؟ مکمل طریقہ جانیے

Employment Opportunities in Australia
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے آسٹریلیا میں روزگار کے خواہشمند ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئی معلومات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کا ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا، سب کلاس 186، ان افراد کے لیے ہے جنہیں کسی آسٹریلوی آجر کی جانب سے باقاعدہ نامزد کیا جائے۔ اس ویزے کے ذریعے اہل امیدوار مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہائش اور کام کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پیشہ منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ مہارت اور تجربہ بھی درکار ہوتا ہے۔ امیدوار کو کسی تسلیم شدہ آسٹریلوی ایمپلائر کی نامزدگی حاصل ہونی چاہیے۔ صحت اور کردار کے معیار پر بھی پورا اترنا لازمی ہے۔

آسٹریلوی وزارت داخلہ ان درخواستوں کو ترجیح دیتی ہے جو صحت اور تعلیم کے شعبوں سے وابستہ ہوں۔ ان شعبوں میں ماہر افراد کی مانگ زیادہ ہے۔ اسی لیے ان شعبوں کے امیدواروں کے امکانات نسبتاً بہتر سمجھے جاتے ہیں۔
ENS ویزا کو آسٹریلیا کے مستقل امیگریشن پروگرام میں اہم راستہ قرار دیا جاتا ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں ہنرمند افراد اس اسکیم کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کرتے ہیں۔ یہ پروگرام تجربہ کار اور قابل افراد کو موقع فراہم کرتا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا سے متعلق درست اور تازہ ترین معلومات صرف آسٹریلوی وزارت داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کی جائیں۔ درخواست دینے سے پہلے تمام شرائط اچھی طرح پڑھنا ضروری ہے۔ مزید رہنمائی کے لیے شہری بیورو آف ایمیگریشن کی سرکاری ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








