جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

ایران کے خلاف جنگ خود جیتیں گے، چینی مدد کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ

13 مئی, 2026 09:43

امریکی صدر نے بیجنگ روانگی سے قبل واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں چین کی مدد کے طلبگار نہیں ہیں، امریکہ یہ جنگ اپنے بل بوتے پر جیت لے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران کے معاملے پر طویل بات چیت ضرور کریں گے، لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ انہیں ایران کے ساتھ تنازع حل کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف جاری یہ جنگ ہر صورت جیت لے گا، چاہے اس کے لیے پرامن راستہ اختیار کرنا پڑے یا کوئی اور سخت طریقہ کار اپنایا جائے۔ امریکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کردوں کے بجائے جنگ میں پھنسانے والے اسرائیل پر غصہ نکالیں، جو کینٹ

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فضائی اور بحری قوت اب تقریباً ختم ہو چکی ہے اور وہ اب کسی بڑے حملے کے قابل نہیں رہا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

تاہم، چین کے حوالے سے ان کا لہجہ دوٹوک تھا کہ دورہ مثبت رہے گا، لیکن ایران کے معاملے پر وہ کسی کی مدد کے محتاج نہیں ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔