بھارتی دوا ساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ اور اموات کا باعث ہیں، عالمی جریدہ

عالمی جریدے فارمیسی بزنس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریاست کی سرپرستی میں تیار ہونے والی مہلک اور جعلی ادویات دنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ اور لاکھوں اموات کا باعث بن رہی ہیں۔
بھارتی دواساز کمپنیاں پوری دنیا میں منشیات کے فروغ اور معصوم لوگوں میں ذہنی و جسمانی تباہی پھیلانے کا سب سے بڑا باعث بن چکی ہیں۔
برطانیہ کے معتبر اور بین الاقوامی جریدے فارمیسی بزنس نے دنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ میں گمراہ کن اور مجرمانہ بھارتی کردار کی مکمل قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
جریدے کی جانب سے جاری کردہ تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیاں انتہائی مہلک اور نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ کے ذریعے افریقا میں منشیات یعنی زومبی ڈرگ کے ہولناک بحران کو مزید ہوا دے رہی ہیں اور اسے بڑھا رہی ہیں۔
رپورٹ میں یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ملک امریکہ میں بھی بھارتی اوپیئڈ ادویات کے کثرت سے استعمال کے نتیجے میں اب تک تقریباً دس لاکھ معصوم افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد امریکی حکومت نے بھارتی کمپنیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں۔
عالمی جریدے نے بتایا کہ بھارت سے ہر ماہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجازت کے بغیر لاکھوں ڈالر مالیت کی مصنوعی اوپیئڈ ادویات غیر قانونی طور پر نائجیریا، سیرا لیون اور گھانا جیسے افریقی ممالک میں بھیجی جا رہی ہیں، اور بھارت سے آنے والی یہی مہلک ادویات ان غریب افریقی خطوں میں تیزی سے خطرناک منشیات کے استعمال اور جرم کی شرح کو بڑھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیصلہ بھارت کو کرنا ہے کہ وہ اپنی جغرافیائی حیثیت برقرار رکھنا چاہتا ہے یا نہیں، صدارتی ترجمان
اس بھارتی ریاستی سازش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی مہلک ادویات کے باعث افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت میں صرف تین ماہ کے قلیل عرصے کے اندر چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مزید برآں، بھارتی منشیات کو دنیا بھر کے خطرناک دہشت گردوں سمیت دیگر بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور مافیاز بھی خرید رہے ہیں تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں آسانی سے انجام دے سکیں۔
طبی اور بین الاقوامی ماہرین کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ مہلک کھانسی کے شربت پینے سے بھی ازبکستان میں اٹھارہ معصوم بچے، گیمبیا میں تقریباً ستر بچے اور خود بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں بارہ معصوم بچوں کی دردناک اموات ہوئیں، جس پر پوری دنیا میں کہرام مچ گیا۔
ماہرین نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ریاست کی مکمل سرپرستی میں دنیا بھر میں منشیات کے اس فروغ اور انسانی زندگیوں کی بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر فوری طور پر سخت معاشی اور طبی پابندیاں عائد کرے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












