جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

دشمن معاشی دباؤ کے بعد اب نئی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے، باقر قالیباف

21 مئی, 2026 08:38

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ شدید معاشی دباؤ کے باوجود دشمن نے اپنے فوجی عزائم ترک نہیں کیے اور وہ خطے میں ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے معزز اسپیکر باقر قالیباف نے آڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف برسرپیکار دشمن قوتوں کی حالیہ ظاہری اور خفیہ نقل و حرکت کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایران کو جھکانے کے اپنے ناپاک عزائم میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لوگوں کی ہلاکتیں روکنے کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کا چند روز انتظار کیا جا سکتا ہے، امریکی صدر

انہوں نے کہا کہ دشمن نے تہران پر اب تک کا شدید ترین معاشی اور سیاسی دباؤ ڈال کر دیکھ لیا ہے، لیکن جب اسے اس محاذ پر مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے اب عسکری راستے کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دشمن نے اپنے فوجی عزائم کو بالکل بھی ترک نہیں کیا ہے بلکہ وہ ان پر مسلسل کام کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔