ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

نیویارک ریلی میں امریکی صدر کیخلاف نعرے بازی؛ ‘ٹرمپ کو یہاں سے نکالو’ کے نعرے

23 مئی, 2026 09:55

اپنے ہی شہر میں مخالفت، ٹرمپ کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں، مگر اس بار کہانی مختلف ہے۔

نیویارک وہ شہر جہاں ڈونلڈ ٹرمپ پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور کاروباری سلطنت کھڑی کی، اسی شہر میں انہیں ایک بار پھر کھلی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ ریلی کے دوران جب مجمع میں سے "ٹرمپ کو یہاں سے نکالو” کے نعرے بلند ہوئے تو صدر نے جو جواب دیا، وہ چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تقریر کے دوران متعدد افراد نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔ ٹرمپ کچھ دیر برداشت کرتے رہے، مگر جب آوازیں بڑھیں تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا "جاؤ، گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ۔” پھر انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت دی کہ احتجاجی کو باہر لے جایا جائے، اور تبصرہ کیا کہ اس شخص کی امی ابھی یہ سب ٹی وی پر دیکھ رہی ہیں اور "انجوائے” کر رہی ہیں۔

یہ انداز ٹرمپ کی پرانی سیاسی شخصیت کی پہچان ہے، مخالف کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے مذاق میں اڑا دو، اور مجمع کو اپنی طرف کر لو۔

نیویارک اور ٹرمپ: ایک کڑوا رشتہ

نیویارک تاریخی طور پر ڈیموکریٹک گڑھ رہا ہے۔ 2020 اور 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ یہاں واضح طور پر ہارے۔ اپنے ہی آبائی شہر میں مخالفت ٹرمپ کے لیے کوئی انوکھی بات نہیں، مگر ہر بار وہ اسے اپنی "مقبولیت کی دلیل” کے طور پر پیش کرتے ہیں — یہ کہتے ہوئے کہ میڈیا انہیں نقصان پہنچانے کے لیے مخالفین کو آگے کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔