ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

امریکا میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ مزید سخت، نئی پالیسی کیا ہے؟

23 مئی, 2026 12:01

امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنے کے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے نئے فیصلے کے مطابق اب امیگریشن کا عمل پہلے سے زیادہ محدود اور پیچیدہ ہو گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت زیادہ تر درخواست دہندگان کو گرین کارڈ کیلئے امریکا میں رہتے ہوئے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب انہیں ملک چھوڑ کر اپنے آبائی ممالک یا بیرون ملک امریکی قونصل خانوں کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔

اس فیصلے سے بین الاقوامی طلبہ، عارضی ورک ویزا ہولڈرز اور سیاحتی ویزا پر موجود افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اگر کوئی شخص ویزا مدت ختم ہونے کے بعد امریکا میں موجود ہے تو اس کیلئے صورتحال مزید سخت ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانونی امیگریشن کو کنٹرول کرنا اور نظام کو سخت بنانا ہے۔ بعض صورتوں میں ویزا ختم ہونے کے بعد ملک چھوڑنے والے افراد پر دوبارہ امریکا میں داخلے پر طویل پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔

نئی پالیسی میں چند استثنیٰ بھی رکھے گئے ہیں۔ اعلیٰ مہارت والے ورکرز، پناہ گزین اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد اب بھی امریکا میں رہتے ہوئے گرین کارڈ کیلئے درخواست دے سکیں گے۔

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے اور قانونی امیگریشن کا عمل مزید مشکل ہو جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔