پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی چیمپئن بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے جرمنی کے باکسر کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے پہلی بار ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے جرمنی کے باکسر ایلم بیگچ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے پہلی بار ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل جیت لیا ہے۔
حمزہ شیراز نے مقابلے کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائے رکھی اور ان کے درست پنچز نے جرمن حریف کو بے بس کر دیا۔
حمزہ شیراز کے ایک خطرناک لیفٹ ہک کے نتیجے میں جرمن باکسر رنگ میں سنبھل نہ سکے، جس پر ریفری نے مقابلہ فوری طور پر روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکنامی ہیڈکوارٹر کا باضابطہ افتتاح
26 سالہ حمزہ شیراز نے ریٹائرڈ باکسر ٹیرنس کرافورڈ کی خالی کردہ ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ بیلٹ جیت کر یہ کامیابی حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے رنگ میں سجدہ شکر ادا کیا اور ٹیم کے ہمراہ جشن منایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شیراز کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ ان کے لیے انتہائی آسان تھا اور پہلا پنچ لگتے ہی حریف دباؤ میں آ گیا، اب وہ ایک سو ساٹھ پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ حمزہ شیراز اس سے قبل ستمبر 2024 میں ٹائلر ڈینی کو شکست دے کر یورپی مڈل ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور کھیلوں کے شائقین نے حمزہ شیراز کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











