پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

ٹرمپ کا خاندان اقربا پروری اور اربوں ڈالر کی کرپشن میں ملوث ہے، ہنٹر بائیڈن

25 مئی, 2026 14:42

ہنٹر بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی خاندان پر سنگین معاشی بدعنوانی، نااہلی اور اقربا پروری کے بڑے الزامات عائد کر دیئے ہیں۔

دیگر لوگوں کے کرپشن کیسز پر شور مچانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اہلخانہ خود نااہلی اور لالچ کی بڑی مثالیں بن گئیں۔

اس حوالے سے امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے ایک پوڈ کاسٹ میں ٹرمپ خاندان کی مبینہ کرپشن سے پردہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے ایران کو حتمی معاہدے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، امریکی حکام

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے توانائی کے شعبے میں بالکل تجربہ نہ ہونے کے باوجود امریکی محکمہ دفاع سے اپنی انرجی کمپنی کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا چھ سو ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے بھی انویسٹمنٹ کا کوئی سابقہ تجربہ نہ ہونے کے باوجود چار ارب ڈالر کا پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ قائم کر رکھا ہے، جس میں حیران کن طور پر اسی فیصد سے زائد رقم خلیجی ممالک کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

یہ حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ اقتدار کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح اربوں ڈالر کے فائدے حاصل کیے گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔