منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

گرین لینڈ برائے فروخت نہیں، نئے امریکی قونصلیٹ کے باہر شہریوں کا شدید احتجاج

26 مئی, 2026 08:58

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں امریکی قونصلیٹ کھلنے پر سینکڑوں شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جزیرے پر قبضے کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں امریکہ کی جانب سے نیا قونصلیٹ جنرل کھولنے کے موقع پر شدید عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔

سینکڑوں مظاہرین نے قونصلیٹ کے باہر گرین لینڈ کے جھنڈے لہرائے اور امریکی سفیر کے سامنے "امریکہ واپس جاؤ”، "گرین لینڈ صرف گرین لینڈ کے شہریوں کے لیے ہے” اور "ہماری نہ کا مطلب نہ ہے” کے شدید نعرے لگائے۔

گرین لینڈ کے وزیر اعظم موٹے بورپ ایجیڈ نے قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے اور ہم اپنے مستقبل کا سودا کبھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے اور الحاق کے کھلے اعلانات نے امریکی مفادات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکہ اس جزیرے پر اپنا کنٹرول سخت کرنے کے لیے شمالی گرین لینڈ میں پٹوفک اسپیس بیس کا استعمال کر رہا ہے اور اپنے حالیہ دفاعی بجٹ کے ذریعے وہاں گہرے بندرگاہیں، ریڈار اور آبدوزوں کے لیے فوجی انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ گرین لینڈ میں موجود قیمتی معدنیات، یورینیم اور تیل کے ذخائر پر اجارہ داری قائم کرنے کے لیے چین کو پیچھے دھکیلنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، یہاں تک کہ گرین لینڈ کے قومی میڈیا کو امریکی منصوبوں کی عوامی حمایت کے بدلے فنڈز دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جسے مقامی قیادت نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔