امریکی صدر دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

امریکی صدر نے گرین لینڈ کو خریدنے یا حاصل کرنے میں اپنی شدید دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کی وجہ اس جزیرے کی اہم جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے اپنے دیرینہ منصوبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کر دی ہے۔
گرین لینڈ جو کہ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے، بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔ صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ اس جزیرے کی تزویراتی لوکیشن امریکی دفاع اور فوجی مقاصد کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، خاص طور پر روس اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے گرین لینڈ ایک اہم مورچے کا کام دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ ٹرمپ کے 500 ارب ڈالر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے کے لیے خطرہ بن گئی
اپنی حالیہ تقاریر میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ گرین لینڈ صرف برفانی علاقہ نہیں ہے بلکہ یہ قیمتی قدرتی وسائل، نایاب معدنیات اور تیل کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے۔
امریکہ اس جزیرے پر کنٹرول حاصل کر کے اپنی معاشی سلامتی کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے اور عالمی سیاست میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
اگرچہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی مقامی حکومت نے ماضی میں ایسی کسی بھی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا، لیکن صدر ٹرمپ اسے امریکی مفاد کے لیے ایک ضروری قدم قرار دے رہے ہیں اور اس پر مسلسل اصرار کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












