ایل این جی کا ایک اور بڑا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے کیلئے تیار

سرکاری ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ایل این جی کا ایک بڑا بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کا ایک بڑا بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو جائے گا۔
فویرت نامی یہ جہاز انتہائی اہم بحری راستے آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرنے کے بعد اس وقت پاکستانی سمندری حدود کے اندر موجود ہے اور تیزی سے بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ فویرت نامی جہاز گزشتہ پندرہ دن کے اندر پاکستان پہنچنے والی ایل این جی کی تیسری بڑی کھیپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی انجینئرز نے بیرونی مدد کے بغیر گیس کی پیمائش کا جدید میٹر تیار کر لیا
فویرت نامی یہ جہاز اپنے بڑے ایل این جی ٹینکر کے ساتھ پورٹ قاسم پر قائم اینگرو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا، جہاں سے گیس کو قومی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر مزید ایک اور بڑا ایل این جی جہاز پورٹ قاسم کے دوسرے ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے کے لیے پاکستان پہنچ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو مہزم نامی ایل این جی جہاز اور تیرہ مئی کو الخریطیات نامی ایل این جی جہاز کامیابی کے ساتھ پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو چکے ہیں اور ان سے گیس نکالنے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس مسلسل آمد سے ملک میں گیس کی فراہمی کی صورتحال میں واضع بہتری آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











