ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

White House Iran Meeting Ends Unresolved
ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔
اجلاس میں ایران سے متعلق مختلف امور، جنگ بندی کے مستقبل اور ممکنہ معاہدے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تاہم طویل مشاورت کے باوجود کوئی واضح فیصلہ سامنے نہ آسکا اور اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی معاہدے پر صدر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اجلاس کے انعقاد اور اختتام کی تصدیق کی، تاہم اجلاس میں ہونے والی گفتگو اور فیصلوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن صرف اسی معاہدے کو قبول کرے گا جو امریکی مفادات اور طے شدہ شرائط کے مطابق ہوگا۔
حکام نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور کسی بھی ممکنہ ڈیل میں اس پہلو کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









