جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

پاکستان کے نوجوان فائٹرز ایشیا کے نئے ایم ایم اے چیمپئن بن گئے

31 جولائی, 2026 14:59

پاکستان کے جواد احمد اور محمد ثاقب نے ملائیشیا میں گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنلز جیت کر 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ گاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان فائٹرز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔

اس عالمی مقابلے میں 16 ممالک کے 200 سے زائد نامور ایتھلیٹس نے شرکت کی، جہاں پاکستانی فائٹرز نے شاندار اور ناقابل شکست کارکردگی سے خطے میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، تیل کی قیمتوں کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

پاکستانی نوجوان محمد جواد احمد نے انڈر 16، 54 کلوگرام کیٹیگری کے انتہائی سنسنی خیز فائنل میں قازقستان کے نامور فائٹر ژاریلکاسینوف کو دھول چٹا کر گولڈ میڈل پر قبضہ کیا۔ جواد احمد کی جارحانہ ٹیکنیک کے سامنے قازق فائٹر مکمل طور پر بے بس نظر آیا۔

دوسری جانب پاکستان کے محمد ثاقب نے انڈر 18، 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کے انتہائی سخت اور تجربے کار حریف چانگپان واچارات کو شکست دے کر دوسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستانی نوجوانوں کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر کے کھیل کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔