ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

وزیر مملکت فہد ہارون کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیر مملکت فہد ہارون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی فہد ہارون نے منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فہد ہارون نے سعودی ولی عہد کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے حج 2026 کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے کیے گئے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی قیادت کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فہد ہارون نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔