افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار

Afghan Citizen Praises Pakistan Military Leadership
افغانستان کے دارالحکومت کابل سے افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان شہری نے افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دے دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا تھا کہ عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید ہے، افغان شہری بھوک و افلاس کا شکار ہیں، بےانتہا بیروزگاری اور بارڈرز بھی بند ہیں، افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔
فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں دینے پر افغان شہری نے طالبان رجیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، شہری کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں، کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں افغان شہری نے کابل سے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








