گودی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

Another Anti-Pakistan Propaganda Exposed
گودی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
بھارتی گودی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کو متنازعہ بیانیے سے جوڑنے کی ناکام کوشش شروع کر دی، بھارتی میڈیا نام نہاد کالعدم تنظیموں کا نام لیکر پاکستانی سفارتی و دفاعی معاہدوں کو اسرائیل سے جوڑنے کا من گھڑت پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
اس سے قبل بھی مودی نواز میڈیا مسلسل بے بنیاد اور سنسنی خیز بیانیوں کے ذریعے خطہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دیتا رہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ راجوڑی میں بھارتی فوجی جوانوں کی موت سے متعلق ایک اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، بھارتی صحافیوں نے بغیر ثبوت کے راجوڑی واقعہ کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔
گودی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بھی بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر دھر دیا تھا، بھارتی میڈیا نے پاکستان پر کرکٹ اور میچ فکسنگ سے حاصل رقم کو کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا مضحکہ خیز الزام بھی لگا دیا۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے زیر اثر بھارتی میڈیا مسلسل بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا ابراہیمی معاہدے سے متعلق بےبنیاد بیانیہ گھڑ کر پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور عالمی ساکھ متاثر کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران اور دیگر داخلی مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی بی جے پی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا انتہا پسندانہ طرزِ رپورٹنگ صحافتی اصولوں کے بجائے سیاسی پروپیگنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








