فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

Family Disowns Terrorist Shahnaz Baloch
بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اور کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں۔
تربت سے تعلق رکھنے والی فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سے اسکے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں بتایا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اور گزشتہ تقریباً بارہ برس سے خاندان کا اسکے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔
والدہ کا کہنا تھا کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔
شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اسکے کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، ہم اور ہمارا خاندان پرامن پاکستانی ہے، ہم ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کا اعلان لاتعلقی ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ قوم دہشت گردی کے ناسور سے تنگ آچکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








