ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تیاریوں کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

30 مئی, 2026 15:01

ایرانی حکام اُمت مسلمہ کے عظیم رہنما شہید رہبر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید رہبر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی آخری رسومات کی تاریخ کا حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا، لیکن اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

 

 

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایران میں بعض عناصر اور بیرونی ایجنٹ اس حوالے سے پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہونے اور مشاورت کے بعد کمیٹی جلد ہی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔