ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

عوام اور انقلاب کی خاطر جان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں، مسعود پزشکیان

01 جون, 2026 08:36

ایرانی صدر عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک کو درپیش ہر قسم کے چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کریں گے، عوام اور انقلاب کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کو درپیش کسی بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے میدان عمل میں ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ان کی جان ان کے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، اس لیے وہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے مفاہمتی مسودے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی شق شامل

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایرانی قیادت پوری طاقت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں شہادت ہی کیوں نہ نصیب ہو جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ذمہ داروں کو میدان میں رہ کر مسائل کو حل کرنا ہوگا اور اگر وہ اپنے کام میں ایماندار رہیں گے تو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت ان کے ساتھ ضرور ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔