لبنان پر حملے جاری رہے تو امریکہ سے مذاکرات بند کر دیں گے، ایرانی اسپیکر

باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا عمل فوری روک دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے باقر قالیباف نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں لبنان پر اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے بیروت کو نشانہ بنایا تو شدید ردعمل دیں گے، ایران
محمد باقر قالیباف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر صہیونی حکومت نے لبنان میں معصوم شہریوں کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ بند نہ کیا تو ایران نہ صرف امریکہ کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات اور گفتگو کا عمل مکمل طور پر روک دے گا، بلکہ اسرائیل کے خلاف مضبوطی سے ڈٹ جائے گا۔
انہوں نے لبنانی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لبنان کے عوام کی بھائی چارہ برقرار رہے گا اور وہ وطن کے دفاع کیلئے لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









