پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں نے 2 ارب سے زائد کا زرعی قرض استعمال کرلیا

حکومت پنجاب کے جاری کردہ کسان کارڈ سے اب تک 2 ارب 54 کروڑ روپے کا زرعی قرض حاصل کیا گیا ہے، جس میں اب تک 86 فیصد ریکوری بھی مکمل کرلی گئی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں کاشت کاروں کی خوشحالی کے لیے شروع کیے گئے کسان کارڈ منصوبے کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب تک 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشت کاروں کو کسان کارڈ کامیابی سے جاری کیے جا چکے ہیں۔
ان جاری کردہ کارڈز کے ذریعے کسانوں نے مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے زرعی قرض کا استعمال کیا ہے۔
گندم کے موجودہ سیزن کے دوران کاشت کاروں نے کسان کارڈ کی مدد سے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے زرعی مداخل کی خریداری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے آئندہ بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل، نیا ٹیکس نہ لگائے جانے کا امکان
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 5 لاکھ 38 ہزار کاشت کاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول تھے، جس میں سے کسانوں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر دی ہیں، جو کہ 86 فیصد ریکوری کا ایک نیا شاندار ریکارڈ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشت کار کی قسمت بدل رہی ہے اور اب یہاں کا کسان کسی بھی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کار کو مالی طور پر خودمختار اور خوشحال دیکھنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے اور کسانوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے پورے ملک میں ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












