ایشین مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، 5 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے

سری لنکا میں منعقدہ ایشین مارشل آرٹس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 13 تمغے جیت لیے۔
سری لنکا کے شہر نیگومبو میں آئی ٹی ایم اے ایشین گیمز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مارشل آرٹس ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
اس ایونٹ میں دنیا کے 15 ممالک کے کھلاڑیوں نے موئے تھائی، موئے بوران اور باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل، 4 سلور اور 4 برانز میڈل اپنے نام کیے۔
پاکستان مجموعی طور پر 13 تمغوں کے ساتھ اسپورٹس میڈل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ میزبان ملک سری لنکا نے پہلی اور بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا انسانی خلائی مشن بھیجنے کا پلان، بجٹ میں ایک ارب روپے سے زائد تجویز
مقابلوں کی تفصیلات کے مطابق موئے بوران کے 51 کلوگرام ایونٹ میں اسد آصف نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ عائشہ نے 45 کلوگرام کیٹیگری کے یوتھ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
دانش اجمل نے بھی 60 کلوگرام یوتھ موئے بوران ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ پرو ایم موئے تھائی مقابلوں میں مہدی علی، محمد علی حسن نے 60 کلوگرام، امیر حمزہ نے 57 کلوگرام اور محمد حذیفہ شاہ نے 71 کلوگرام کیٹیگریز میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
باکسنگ کے مقابلوں میں مجتبیٰ علی نے 71 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور ٹائٹل بیلٹ جیتی۔ محمد حذیفہ شاہ نے 67 کلوگرام اور مہدی علی نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں بھی گولڈ میڈل اور ٹائٹل بیلٹس اپنے نام کیں۔
خواتین کے یو بی ایف باکسنگ مقابلوں میں اقرا بی بی نے 43 کلوگرام اور عائشہ نے 45 کلوگرام میں سلور میڈلز جیتے، جبکہ عدنان نے 57 کلوگرام باکسنگ میں سلور میڈل حاصل کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










