میکسیکو نے ایرانی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیئے

میکسیکو کی حکومت نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے، جس کے بعد ٹیم میکسیکو روانہ ہو گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں میکسیکو کی حکومت نے ایران کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
ویزے ملنے کے بعد اب ایرانی فٹبال ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے بیس کیمپ میکسیکو میں لگایا جائے گا۔ فٹبال ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایرانی ٹیم اپنے گروپ کے تینوں اہم میچز امریکہ کے شہروں واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو تباہی سے بچانے میں پاکستان کی قیادت کا اہم کردار ہے، ایرانی سفیر
اس وقت ٹیم ترکیہ کے شہر انقرہ میں موجود ہے، جہاں وہ ورلڈ کپ کے بڑے مقابلوں کے لیے سخت ٹریننگ اور تیاریوں میں مصروف ہے، جہاں سے اپنے اگلے پڑاؤ یعنی میکسیکو کے لیے 6 جون کو روانہ ہو گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے تمام ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










