ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ملازمین کی موجیں؛ 3 دن کی طویل تعطیلات کا اعلان

05 جون, 2026 13:59

متحدہ عرب امارات نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق یکم محرم الحرام، جو نئے ہجری سال 1448 کے آغاز کی علامت ہے، کے موقع پر پیر 15 جون کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ اس چھٹی کا اطلاق وفاقی سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ملازمین پر بھی ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس تعطیل کی تصدیق کی ہے۔

چونکہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس لیے پیر کی سرکاری چھٹی شامل ہونے سے ملازمین کو تین دن کا طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔ ملازمین جمعہ کے بعد مسلسل آرام کر سکیں گے اور منگل 16 جون کو دوبارہ اپنے فرائض انجام دینے کے لیے دفاتر واپس آئیں گے۔

عام تعطیل کے اعلان کے بعد امارات میں مقیم افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ بہت سے لوگ اس طویل ویک اینڈ کے دوران سیاحت، خاندانی ملاقاتوں اور تفریحی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔