ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

 ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

06 جون, 2026 10:41

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ین بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس بالآخر معاہدہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔ موجودہ حالات میں ایران کو ایسے فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں جن کا اس نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ یا تنازعات کا حل فوری طور پر سامنے نہیں آتا بلکہ اس میں وقت لگتا ہے۔ ایسے معاملات کو حل کرنے کے لیے صبر اور مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل صلاحیت میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور اب اس کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی رہ گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ تاہم ایران نے اب تک کسی جنگ بندی یا ممکنہ معاہدے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور خوددار ملک ہے، اسی لیے اس نے فوری طور پر کسی معاہدے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ اگر وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہوتے تو شاید ان سے بار بار یہ سوال نہ کیا جاتا کہ جنگ کب ختم ہوگی یا کامیابی کب حاصل ہوگی۔

اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے معاملے میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران اس وقت ایسی پوزیشن میں نہیں کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر سکے یا انہیں اپنے دفاعی نظام کا حصہ بنا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔