ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ تبریز اور اصفہان میں متعدد دھماکے

08 جون, 2026 09:00

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے شمالی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے بعد تہران، تبریز اور اصفہان سمیت کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ تبریز اور اصفہان میں بھی فضائی حملوں اور دھماکوں کی خبریں موصول ہوئیں۔ دھماکوں کے بعد شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ تاہم حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ تازہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے ایک روز قبل شمالی اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق یہ اقدام لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائل کو جوابی حملوں سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ ایرانی حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، امید ہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرے گا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدرکو ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔