ایرانیوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا لیکن معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے ایرانی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے کے باوجود ایران کے ساتھ جاری نئے معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ممکنہ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات کو وقت سے پہلے میڈیا میں لیک کر دیا ہے، جبکہ میڈیا میں آنے والی خبروں کا اصل معاہدے کے متن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں کو ناقابل بھروسہ اور غیر معزز لوگ قرار دے دیا ہے۔ اسی دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی ایک بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی اور مالیاتی ریلیف فراہم کرنے سے پہلے کچھ سخت شرائط اور اہداف پورے کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور ایران امن معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے، امریکی اہلکار کی تصدیق
جے ڈی وینس کے مطابق امریکا کے اہم ترین اہداف میں ایران کا جوہری ہتھیار نہ بنانا اور آبنائے ہرمز کو عالمی جہاز رانی کیلئے مستقل طور پر دوبارہ کھولنا شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ اپنے آخری مراحل میں ہے اور امریکی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ معاہدے کے الفاظ اتنے واضح اور غیر مبہم ہوں کہ ایران کو اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے یا مکرنے کا کوئی موقع نہ مل سکے، اور ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں ہونے کے باوجود اس ڈیل کو ہر قیمت پر فائنل کرنا چاہتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










