صدر مملکت نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کردی

The President has ratified the Finance Bill 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال 27-2026ء کے وفاقی بجٹ سے متعلق ‘فنانس بل 2026ء’ کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظور کیے جانے کے بعد یہ بل حتمی منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے گزشتہ روز دستخط کر کے اس کی باضابطہ منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کیے جانے کے بعد اسے گزٹ نوٹیفکیشن کی تیاری اور اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سرکاری گزٹ میں شامل ہوتے ہی مالی سال 27-2026ء کا نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے ملک بھر میں باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










