بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری

01 جولائی, 2026 10:18

امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے مسلسل جاری ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے منزالہ میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 4 ہزار 278 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا خطرہ ختم ہونے تک جنوبی لبنان پر قبضہ برقرار رہے گا، نیتن یاہو

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی زون کا دورہ کیا اور فوجیوں کو واضح ہدایات دیں کہ اگر وہ اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں دیکھیں تو کسی بھی اجازت کا انتظار کیے بغیر فوری کارروائی کریں۔

دوسری جانب لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے قصبے مرکبا میں مکانات گرا دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بیت یہون اور عیتا الجبل کے قصبوں پر شدید توپ خانے سے گولہ باری کی ہے، جس کے دوران متعدد رہائشی گھروں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔