ایران جنگ کے عسکری اور سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے، باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور صیہونیوں کی مسلط کردہ غیر منصفانہ جنگ میں عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اس جنگ کے عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر مکمل طور پر فاتح بن کر ابھرا ہے۔
انہوں نے موجودہ جنگ کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت امریکہ اور صیہونیوں کی جانب سے مسلط کی گئی ایک مکمل طور پر غیر منصفانہ جنگ کے میدان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر قبضے کی سوچ ٹرمپ کی سنگین غلطی ہے، پوری طاقت سے دفاع کریں گے، سربراہ ایرانی فوج
باقر قالیباف نے ایرانی قوم کی صلاحتوں اور ان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اس غیر منصفانہ اور سنگین جنگ کا انتہائی بہادری، صابرانہ اور باوقار انداز سے مقابلہ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے ایران کو کمزور کرنے کا سوچا تھا لیکن ایرانی عوام کے پائیدار عزم اور قیادت کی حکمت عملی نے عسکری محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں اور سیاسی میدان میں بھی ایران کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










