ایران نے گھٹنے نہیں ٹیکے، امریکہ سے معاہدہ رہبر کے اصولوں کے مطابق ہے، ایرانی صدر کا مخالفین کو جواب

ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ قومی وقار اور رہبر معظم کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اور ایران نے دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر قومی وقار، ملکی مفاد اور رہبر معظم کے بنیادی اصولوں کے تحت طے پایا ہے۔
انہوں نے ان تمام خبروں اور تاثر کو سختی سے رد کر دیا کہ ایران نے دشمن کے آگے گھٹنے ٹیکے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ تمام ماہرین اور سینیئر حکام کی مشاورت سے یہ معاہدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کی وجہ سے امریکی بحریہ دباؤ کا شکار، نیا طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ روانہ، بحر الکاہل خالی
صدر مسعود پزشکیان نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی سے پورے خطے میں بدامنی، انارکی اور تباھی پھیلا رہا ہے۔
ایرانی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور ہم عوامی اتحاد، باہمی یکجہتی اور مسلسل مزاحمت کے ذریعے تمام درپیش مشکلات پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ملک کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد اور ادارے کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











