اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

ٹرمپ کے روسی اور یوکرینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ کے خاتمے پر بات چیت

05 جولائی, 2026 12:03

امریکی صدر نے روسی اور یوکرینی صدر سے ٹیلیفون پر الگ الگ طویل رابطے کیے ہیں، جن میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور محاذ کی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی ہے۔

روس کے صدارتی محل کریملن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ 25 منٹ تک ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

روسی صدر کے خارجہ امور کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ صدر پوٹن نے گفتگو کے دوران یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ صدر ٹرمپ نے اس تنازع کے خاتمے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

روسی حکام کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ اگست کے اختتام سے پہلے روس کا دورہ کر سکتے ہیں تاہم تاریخ کا حتمی تعین ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے پر حملہ کرکے پوری ایرانی قیادت کو ختم کر سکتا تھا، ٹرمپ

دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی یومِ آزادی کی تعطیل کے دوران فون پر رابطہ کیا ہے۔

یوکرینی صدر نے اس گفتگو کو انتہائی اچھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے محاذِ جنگ کی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے خاتمے کا حقیقی امکان موجود ہے اور اس مقصد کے لیے امریکی عزم فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ترکی میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے موقع پر اپنی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کا دارالحکومت انقرہ 7 اور 8 جولائی 2026 کو نیٹو کے 36ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جہاں یوکرین جنگ اور یورپی دفاعی منصوبوں پر بات ہوگی۔

نیٹو حکام کے مطابق یوکرینی صدر رہنماؤں کے عشائیے میں تو شرکت کریں گے لیکن وہ مرکزی اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے تاکہ یوکرین کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ اختلافات سے بچا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔