اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

امریکا ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے پر حملہ کرکے پوری ایرانی قیادت کو ختم کر سکتا تھا، ٹرمپ

05 جولائی, 2026 08:42

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایک ہی حملے میں ایرانی قیادت کو ختم کر سکتا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے روایتی اور جارحانہ انداز میں خوش فہمیوں کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی درخواست کی ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔

دوسری جانب ایرانی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اگر چاہے تو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے جنازے کے دوران وہاں موجود پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کا ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں جانے سے انکار، بھارتی دوغلی پالیسی عیاں

ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج ایک ہی حملے میں سب کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی تھیں، لیکن ہم ایسا بلکل نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ حملہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو پھر مذاکرات کے لیے کوئی دوسرا فریق باقی نہ بچتا۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے اس حملے سے گریز کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔