آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمد سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں، ایران

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی اور جنگ کی صورت میں امریکی اتحادیوں کے تیل و گیس کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا کی شرپسندیاں اور خطے میں اس کی مداخلت مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی، آبنائے ہرمز ہر صورت بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی مرکزی بینک سے منسلک 130 ملین ڈالر کے کرپٹو والٹس منجمد کردیئے
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے اپنے بحری جہازوں کو گزارنے کے لیے ہمارے اڈوں پر حملے کیے تاکہ وہ اپنی ناکامی اور کمزوری کو چھپا سکے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی بحری جہاز نے ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی بحریہ کا ساتھ دینے کی جرات نہیں کی۔ اس لیے وہاں کوئی تصادم نہیں ہوا اور امریکی دعوے بلکل جھوٹے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکی اتحادیوں کو بھی سخت ترین انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ تنازعہ جاری رہا تو امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو تیل اور گیس کی برآمدات فراہم کرنے والی تمام گزرگاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس خطے سے توانائی کے وسائل کی برآمد سب کے لیے ہوگی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












