فرانس کے خلاف اسپین کی جیت پر میڈرڈ میں شاندار جشن، لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے

اسپین کی فرانس پر 2-0 کی تاریخی فتح کے بعد میڈرڈ کی سڑکیں جشن کا گڑھ بن گئیں، جہاں لاکھوں شائقین نے پرامن انداز میں رات بھر فائنل میں پہنچنے کی خوشی منائی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ہسپانوی فٹ بال ٹیم کی فرانس کے خلاف 2-0 کی شاندار اور تاریخی فتح کے بعد دارالحکومت میڈرڈ سمیت پورے ملک میں جشن کا سماں بن گیا، لاکھوں مداح سڑکوں پر نکل آئے۔
ہسپانوی ٹیم ‘لا روجا’ نے بہترین حکمت عملی اور شاندار کھیل کی بدولت فرانسیسی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سال 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
میچ کی آخری سیٹی بجتے ہی میڈرڈ کی سڑکیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق ایک بہت بڑے نائٹ کلب اور جشن کے میدان میں تبدیل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی ٹیم کا خواب چکنا چور، اسپین نے فرانس کو 2-0 سے ہرا کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی
رات کے اس پہر مداح گاڑیوں اور اسکوٹرز پر ہسپانوی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، جس سے ٹریفک کی روانگی انتہائی سست ہو گئی لیکن کسی بھی شہری نے اس کی پرواہ نہیں کی اور ہر کوئی اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے میں مصروف دکھائی دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے اور انٹرنیٹ پر ہسپانوی شائقین کے پرامن اور پرجوش اندازِ جشن کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے سڑکوں پر جمع ہونے کے باوجود کہیں بھی گاڑیوں کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے یا لڑائی جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، جو کہ ایک مہذب قوم کی نشانی ہے۔
فٹ بال کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس فتح نے پوری ہسپانوی قوم کو ایک بار پھر عالمی کپ اٹھانے کی امید سے بھر دیا ہے۔ اب دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی ہے کہ فائنل میچ میں اسپین کا یہ شاندار سفر کون روک پائے گا یا پھر اسپین کا دوبارہ عالمی چیمپئن بننا پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












