جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن 138 رنز پر ڈھیر، زمبابوے کی شاندار فتح

16 جولائی, 2026 10:55

زمبابوے نے اپنے تیز گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

بولاوایو میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں کامیابی سے آغاز کیا ہے۔

زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جس میں برائن بینیٹ کے دھواں دھار 44 رنز اور ریان برل کے قیمتی 30 رنز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیشی تیز گیند باز مستفیض الرحمان انجری کے باعث 4 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

بنگلہ دیش کے گیند باز ناہید رانا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 26 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک وقت پر وہ ہیٹ ٹرک کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن زمبابوے کے دو طویل قامت تیز گیند بازوں رچرڈ نگاروا اور بلیسنگ مزارابانی کی باؤنسر سپیل کا مقابلہ نہ کر سکی۔

ان دونوں باؤلرز نے تباہ کن سپیل کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 138 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے صرف یاسر علی ہی مزاحمت کر سکے، جنہوں نے 33 گیندوں پر شاندار 54 رنز بنائے لیکن دوسرے بلے بازوں سے انہیں کوئی تعاون نہ مل سکا، جس کے باعث مہمان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔