جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹر محمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی لگا دی

17 جولائی, 2026 14:05

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد نواز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی ڈوپنگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے قومی کرکٹر محمد نواز پر 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : جو روٹ کی شاندار 99 رنز کی اننگز، انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

محمد نواز پر الزام ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ محمد نواز کا یہ ڈوپ ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد کرکٹ کے عالمی ادارے نے ان کے خلاف یہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

اس پابندی کے بعد وہ اب 3 ماہ تک کسی بھی ملکی یا بین الاقوامی کرکٹ میچ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔