یمن کے حوثی حامیوں کا مظاہرہ، سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے فیصلے کی حمایت

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی حامیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے فیصلے کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر میں حوثی تحریک کے حامیوں نے ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہر سعودی حملے کا جواب اب ہوائی اڈے کے بدلے ہوائی اڈہ، بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ ہوگا، انصار اللہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ 12 سالوں سے یمن پر مسلط کیے گئے محاصرے کا جواب ہے۔
مظاہرے میں شامل مجیب البلیحی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فیصلے کا مقصد محاصرے کا جواب محاصرے سے دینا ہے اور اب بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ اور ایئرپورٹ کے بدلے ایئرپورٹ کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے اس اقدام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











