عالمی جریدے نے ایران امریکہ جنگ میں شاندار ثالثی کردار پر پاکستان کو امن کا ضامن قرار دے دیا

عالمی جریدے فارن افیئرز نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید جنگ کو روکنے میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی قیادت کے ثالثی کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو اس تنازع میں امن کا ضامن قرار دیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جاری تباہ کن عسکری تصادم کو روکنے اور جنگ بندی کروانے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے مؤثر ثالثی کردار کی دنیا معترف ہو گئی ہے۔
عالمی امور کے معتبر ترین جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایران اور امریکہ کی جنگ کو روکنے پر پاکستان کو امن کا حقیقی ضامن اور اس تنازع کا فاتح قرار دیا ہے۔
جریدے فارن افیئرز کے مطابق پاکستان اس بحران کے نتیجے میں ایک بڑی عالمی طاقت اور اثر و رسوخ رکھنے والے ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر ایران معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھر ہم بھی سنجیدہ ہیں، مارکو روبیو
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے آخری لمحات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک اہم ٹیلی فون کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی اعلیٰ قیادت پر زور دیئے جانے کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر جنگ روکنے پر اتفاق ہو گیا۔
عالمی جریدے نے لکھا کہ خطرناک اور شدید غیر یقینی صورتحال کے دوران پاکستان کی عسکری قیادت نے بغیر کسی خوف کے اپنی تدبرانہ اور حکمتِ عملی سے بھرپور قیادت کا لوہا منوایا۔
جریدے کے مطابق جو کام چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ جیسی عالمی طاقتیں بھی نہ کر سکیں، وہ پاکستان نے کر دکھایا ہے۔
جریدے نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگر امریکہ آئندہ مہنگی اور طویل جنگوں سے دور رہنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی طاقتوں کے ساتھ قریب ترین معاشی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








